the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔25۔اپریل(اعتماد نیوز)کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں ایک منعقدہ جلسہ سے حطاب کرتے ہوئے حیدرآباد کو آئی ٹی ہب بنانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے آج ایل بی اسٹیڈیم کے کثیر مجمع سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی آئی آر بنانے کی صورت میں اس شعبہ میں لاکھوں نو جوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔ کانگریس نے دس سال تک تلنگانہ کو ٹیکس سے استثنی رکھا۔ کانگریس اپنے اقتدار پر آتے ہی حیدرآباد برانڈ کو بین الاقوامی شہرت لانے والی ہے۔اور سیما آندھرا کے عوام جو حیدرآباد میں مقیم ہیں انہیں بھر



پور تحفظ فراہم کریگی۔انہوں نے ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر نے وعدہ خلافی کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی اور تلگو دیشم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں تلنگانہ کے قیام میں رکاوٹیں پیدا کرتی رہیں۔کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ تلنگانہ اور سیما آندھرا ریاستوں کو ترقی میں سب سے آگے رہنا چاہئے۔چنانچہ اس جلسہ میں سب سے پہلے صدر پردیش تلنگانہ پونالا لکشمیا نے خطاب کیا اور کہا کہ تلنگانہ کی ترقی کانگریس کے ذریعہ سے ہی ممکن ہے۔ اس جلسہ میں مرکزی وزیر غلام نبی آزاد ‘ویالار روی‘اور کانگریس کے اعلی قائدین نے شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.